0

سانحہ پمز ہسپتال میں معصوم بچوں کی شہادت کو نظر انداز نہ کیا جائے : آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز

آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کا سانحہ پمز میں معصوم بچوں کی شہادت پر شدید دکھ و افسوس کا اظہار

اسلام آباد (جمعہ 28 اگست 2026 ) آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں تمام عہدیداران و ممبران اور ہیلتھ و میڈیکل کمیونٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ اس المناک سانحے میں شہید معصوم بچوں کی شہادت پر سیاست کرنے کے بجائے ٹھوس اور سخت اقدامات کیے جائیں، اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس موقع پر چیئرمین سعید اللہ جان مروت ، صدر ملک سجاد، سینئر نائب صدر طاہر نواز، نائب صدر زاہد احمد جنرل سیکریٹری عبدالوحید بابی، صدر وومن ونگ نبیلہ افتخار ، سینئر ایگزیکٹو ممبر قیصر شاہ ، سینئر ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر نعمان خٹک، ایگزیکٹو ممبر قمر رزاق ، پیرامیڈیکس کے نمائندے ارشد خان، مسعود قریشی، عامر رضا ودیگر نے اس سانحے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات پر تحقیقاتی کمیٹیوں کی تشکیلِ اور دیگر دیکھاوں سے ہٹ کر موثر ، مثبت اور فوری اقدامات کیے جائیں۔

آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز نے حکومت کی جانب سے معصوم بچوں کے والدین کے لئے امدادی رقم کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور اس پر فوری عمل درآمد پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں