سرگودھا (طاہر کمبوہ) سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے نواحی علاقہ مختار کالونی کے رہائشی حسنین وحید کو گھر والے گھر میں بند کر کے فوتگی پر گئے
گیارہ سالہ حسنین ولد وحید قوم آرائیں گھر والوں کا یہ سلوک برداشت نہ کر سکا اور اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی
جب گھر والے واپس گھر آئے تو بچے کی نعش دیکھ کر گھبرا گئے جس کو ہسپتال لایا گیا تو وہ دنیا فانی سے جا چکا تھا
حسنین وحید مدرسے کا طالب علم تھا جس نے گھر والوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی
ذرائع کے مطابق بچہ مدرسہ نہیں جانا چاہتا تھا اس لیے یہ واقعہ پیش آیا