0

بریگیڈئیر رؤف شہزاد کا دو پرائمری سکولوں کا افتتاح

مہمنـــــــد (افضل صافی) بریگیڈئیر رؤف شہزاد نے گاگیزئی اور ساگی پایان میں پایہ تکمیل دو پرائمری سکولوں کا افتتاح کر دیا

علاقے کی ترقی کے لئے متعدد منصوبے مکمل کر لیے ہیں بعض منصوبے زیر تکمیل ہیں ترقیاتی منصوبوں پر حکومت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے پایہ تکمیل میگا پراجیکٹ میں غلنئی تا مامد گٹ روڈ، مہمند کیڈٹ کالج اور مامد گٹ ہسپتال سمیت دوسرے منصوبے شامل ہیں جبکہ مہمند ڈیم سمیت دوسرے منصوبوں پر کام جاری ہیں

بریگیڈئیر رؤف شہزاد نے گاگیزئی میں قومی جرگہ سے خطاب اور مہمند کیڈٹ کالج میں مقامی میڈیا کو بریفنگ بھی دی

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی 103 برگیڈ کی جانب سے مقامی میڈیا کو مہمند کیڈٹ کالج میں علاقے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے 103 بریگیڈ کے میجر فاروق نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی میں پاک فوج کے ساتھ مقامی لوگوں کی قربانیاں شامل ہیں جبکہ حکومت علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے چھوٹے منصوبوں سمیت میگا پراجیکٹس پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے متعدد منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ہیں جن میں غلنئی تا مامد گٹ روڈ، نحقی ٹنل، مہمند ماڈل سکول اور مہمند کیڈٹ کالج سمیت بیشتر منصوبے شامل ہیں جبکہ باقی میگا پراجیکٹس زیر تعمیر ہیں جن میں مہمند ڈیم وغیرہ منصوبے شامل ہیں

اس موقع پر بریگیڈئیر رؤف شہزاد نے کہا کہ پاک فوج علاقے کی تعمیر و ترقی میں خاصی دلچسپی رکھتی ہیں جبکہ مہمند کیڈٹ کالج میں تمام تر بھرتیاں شفافیت کی بنیاد پر ہوں گی اور بھرتی کے لئے اعلیٰ تعلیم اور تجربہ ضروری ہے

انہوں نے تحصیل صافی کے دو مختلف علاقوں گاگیزئی اور ساگی پایان میں پایہ تکمیل دو پرائمری سکولوں کا افتتاح کیا

گورنمنٹ پرائمری سکول گاگیزئی نمبر 2 کے افتتاح کے موقع پر قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر رؤف شہزاد نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے بھاوتہ بازار میں سی ایف سی اور مامد گٹ ہسپتال میں تمام تر صحت کی سہولیات ایک ہفتہ میں مکمل کی جائیں گی جبکہ جدید طرز کے سکول کا مقصد علاقے کے بچوں کو تعلیم کے لئے بہتر سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ علاقے کی عوام کی بیداری کا ایک پیغام ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں