خفیہ ایف آئی آر نکلنے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کا وڈیو بیان

sample-ad

صفدر ایوان پر مقدمہ درج کرانے والے مدعی وقاص احمد خان پر ایف آئی آر پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں رد عمل دیتے ہوئے کہا ہم شکر گذار ہیں مریم صفدر ایوان صاحبہ کا جنہوں نے اطلاع دی کہ وقاص احمد خان پر ایف آئی آر درج ہے

یہ سندھ حکومت کا طریقہ کار ہے پولیس گردی کا واضح ہوگیا کہ کس طرح اپنے سیاسی مخالفین پر خفیہ ایف آئی آر میں نام ڈال دیتے ہیں اسی طرح ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر ایف آئی آر کاٹی گئی تھیں

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے خلاف بھی گھوٹکی ، عمرکوٹ پتہ نہیں کہاں کہاں ایف آئی آر کاٹی گئی تھیں یہ کوئی دہشتگردی کا کیس تھا نہ کوئی اور یہ سندھ حکومت کی پولیس گردی کی وجہ سے کیس بنا تھا اچھا ہوا مریم صاحبہ نے بتا دیا اس کیس میں کافی لوگ ضمانتوں پر ہیں ہم عدالت سے رجوع کریں گے

سندھ حکومت چوروں کا ساتھ دے رہی ہے قانون سے اوپر کوئی نہیں ہے پاپا ڈے ڈیڈی بچائو تحریک کسی عوامی مفاد کے لئے نہیں چلائی جارہی ہے سب چور ملکر اپنی کی ہوئی کرپشن سے بچنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے کپتان کسی بھی چور کو این آر او نہیں دیں گے

Facebook Comments

POST A COMMENT.