0

آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد (منگل 28 جولائی 2026 ): ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اشتراک سے نیشنل بک فاؤنڈیشن G.8 میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اسٹاف اور دیگر شرکاء کے فری ہیپاٹائٹس ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مستند ڈاکٹرز کے ذریعے چیک اپ بھی کیا گیا، نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے مراد علی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر، منصور احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ، نازیہ رحمٰن اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ریحان صدیقی و دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پہ تقریب کے مہمان خصوصی اور میزبان مراد علی مہمند ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر نیشنل بک فاؤنڈیشن نے کہا کہ صحت مند جسم ہی صحت مند معاشرے اور بہترین زندگی کا دامن ہے۔ صدر آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز ملک سجاد نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف ہیلتھ آرگنائزیشنز کا فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی پروگرامز کے انعقاد کا مقصد لوگوں تک پیغام پہنچانا ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری جنرل آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز عبدالوحید بابی نے تمام شرکاء خاص طور پر لیبارٹریز ڈائگنوسٹک سنٹرز کے تمام ٹیکنیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے اسٹاف کے لئے اپنی سروسز فراہم کیں ۔ جن میں عمر ڈائگنوسٹک سنٹر ، شاہین لیب ، یونیورسل لیب ، سعید انٹرنیشنل ہسپتال ، این ایم آر سی ، ارادہ رہہیب سنٹر ، صحت ڈاٹ کام اور انسپشن ریہب سنٹر شامل تھے ، فری میڈیکل کیمپ میں ارشد خان، سیکریٹری جنرل آل پاکستان پیرامیڈکس اسٹاف ایسوسی ایشن، طاہر نواز سینئر وائس پریزیڈنٹ، نبیلہ صدف ، ڈاکٹر انمول و دیگر نے اپنی اپنی خدمات پیش کیں , آخر میں آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کی جانب سے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر مراد علی مہمند کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں