0

کراچی میں ڈکیتی کے دوران نوجوان ڈاکٹر گولی لگنے سے جاں بحق، 25 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

کلفٹن کے علاقے تین تلوار کے قریب مسلح ملزمان نے بینک کے باہر واردات کی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق جان لیوا گولی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے لگی، گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی: ( 13 جولائی 2026) کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) سے وابستہ نوجوان ڈاکٹر آکاش کمار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر اپنے والد اور کزن کے ہمراہ بینک کے باہر موجود تھے کہ مسلح ڈاکوؤں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر آکاش کمار کو جان لیوا گولی لگی۔ ملزمان تقریباً 25 لاکھ روپے لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

جنوبی زون کے ڈی آئی جی سید اسد رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر کو لگنے والی مہلک گولی مبینہ طور پر بینک کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے لگی، جس کے بعد گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے
۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جبکہ جیو فینسنگ سمیت دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ڈاکٹر آکاش کمار گزشتہ دو برس سے JPMC میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں