لاہور (منگل 16 جون 2026) نیشنل گرڈ کمپنی کی جاتی کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہالہ ناکہ گرڈ سٹیشن سے بجلی بحال کر دی گئی ہے نیز حیسکو کو بجلی سپلائی جاری ہے
تفصیلات کے مطابق 220 کے وی ہالا روڈ گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی کے بعد 12 بج کر 15 منٹ سسٹم مکمل بحال کردیا گیا ہے
220 کے وی گرڈ سٹیشن ہالہ پر صبح 6 بجے 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر (T-1) میں آگ لگی تھی
متاثرہ ٹرانسفارمر کو سسٹم سے فوری الگ کیا گیا
این جی سی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو سروسز کے تعاون سے صورتحال پر قابو پایا
گرڈ سٹیشن کو دوبارہ فعال کیا گیا، آگ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں
ترجمان این جی سی کے مطابق حیسکو کو 132 کے وی سرکٹ کے ذریعے بجلی کی فراہمی جاری ہے
پریس ریلیز میں این جی سی نے صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے