0

ایک ثقافتی سفر – بحریہ ٹاؤن میں نمائش

اسلام آباد (17 دسمبر 2025) ڈیجیٹل نیکسس اور پی این سی اے باہمی اشتراک سے ایک کلچرل جرنی کے نام سے نمائش منعقد کر رہے ہیں نمائش 25، 26 دسمبر 2025 کو بحریہ ٹاؤن فیز فور گرین ویلی میں لگے گی۔

نمائش میں چھوٹے بڑے کاروبار کی مصنوعات کے علاوہ علاقائی ثقافتی ورثہ شامل ہوں گے۔ نمائش کا محور و مرکز پاکستانی پروڈکٹس کی خصوصی پذیرائی ہے جس کے لیے بی پاکستانی بائے پاکستانی کی ترجمانی کی گئی ہے۔ ملتان، لاہور، کراچی، گلگت بلتستان اور مختلف شمالی علاقہ جات سے لوگ اس نمائش میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔ پاکستان کی نامور شخصیات ربن کٹنگ میں اس کا حصہ ہوں گی جبکہ گھریلو خواتین جو اپنے گھروں سے کاروبار کر رہی ہیں ان کو موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو دنیا کے ساتھ متعارف کروا سکیں۔ انتہائی مناسب قیمت میں چھوٹے بزنس ہولڈرز کو سٹالز دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کی تشہیر و ترقی کر سکیں۔

بچوں کے لیے خاص طور پہ پی این سی اے کی جانب سے پپٹ شو کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ انہیں اپنی ثقافت سے روشناس کرایا جا سکے بچوں کے لیے پورٹریٹ، تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا جائے گا اسے خصوصی طور پہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے نسبت دی گئی ہے۔ مزید برآں پاکستان کی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اسی لیے آپریشن بنیان مرصوص کو مد نظر رکھتے ہوئے اور کرسمس کے موقع پہ یہ ثقافتی میلہ ایک جشن کا سماں پیش کرے گا آئیں اور اپنے بچوں کو اور اپنی فیملیز کے ساتھ اس نمائش کا حصہ بنیں اور خوشیوں سے لطف اندوز ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں