0

اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تشخیص و علاج ممکن ہے :سعید اللہ مروت

اسلام آباد (منگل 7 اپریل 2026 ) دنیا بھر میں اور پاکستان میں 7 اپریل کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت عالمی یوم صحت منایا گیا ، جس کا مقصد دنیا بھر میں صحت اور بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت کے حوالے سے ایک سیمینار بعنوان ” امراض کی تشخیص میں لیبارٹریز و ڈائگنوسٹک سنٹرز “منعقد کیا گیا ، سیمینار کی نظامت عبدالوحید بابی نے کی ، ابتدائی کلمات میں چیف آرگنائزر فرحان ریاض نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، سیمینار کے مہمان خصوصی سی ای او اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی جناب ضعیم ضیاء تھے ، جبکہ صدارت کے فرائض فاؤنڈر چیئرمین کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر سعید اللہُ جان مروت نے انجام دیئے ، سیمینار کے موضوع کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نوابی ، ڈاکٹر عاصم منیب ، کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ ڈاکٹر نوین ، ڈاکٹر طارق خان ، ڈاکٹر خاقان بابر ، ڈاکٹر تنویر بخت ، ڈاکٹر عبیداللہ نے خطاب کیا ، دیگر مہمانوں میں چیئرمین جی ایٹ ٹریڈرز یونین ملک شاہد اعوان ، صدر رجب خان ، جنرل سیکرٹری وسیم عباسی ، آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید بابی ، جنرل منیجر کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر محمد شفیق ، ایڈمن انچارچ کیپیٹل کئیر انٹرنیشنل ہسپتال سعید رفیق ، ڈاکٹر آمنہ ، حیات ولی خان ، عمران انجم ریجنل ڈائریکٹر چختائی لیب اور بڑی تعداد میں ہیلتھ و میڈیکل کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ، آخر میں مہمانوں و شرکاء میں خصوصی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں