اسلام آباد (بدھ 21 اکتوبر 2026): اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز (ICSTSI) کے صدر محمد اویس ستی کی قیادت میں شہر کی مختلف مارکیٹوں کے منتخب نمائندوں اور تاجر رہنماؤں کے وفد نے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) میاں طارق لطیف سے ملاقات کی، جس میں اوپن اسپیسز، تجاوزات اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صدر چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز محمد اویس ستی نے میاں طارق لطیف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تاجر نمائندوں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی ایم اے میاں طارق لطیف نے یقین دہانی کرائی کہ اوپن اسپیسز کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے، جبکہ تجاوزات اور دیگر میونسپل مسائل کو قواعد و ضوابط اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے ، سی ای او ایم سی آئی اور کیپٹن اویس کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو صاف ستھرا، خوبصورت، منظم اور جدید ماڈل شہر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ تاجر برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھی متعلقہ نمائندوں سے مشاورت جاری رکھی جائے گی۔
وفد میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نائب صدر سردار ظہیر احمد، صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی، سابق صدر چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ملک ظہیر، صدر بلیو ایریا یوسف راجپوت، صدر ایف سیون مرکز اسد عزیز، جنرل سیکرٹری ایف سیون مرکز عبدالرحمن صدیقی، صدر جی الیون مرکز نعیم اختر اعوان، صدر موتی بازار بھارہ کہو قمر عباسی، صدر مری روڈ زون ون عبید الرحمن عباسی، جنرل سیکرٹری ٹریڈ یونین بھارہ کہو عمر خیام عباسی، صدر ملوڈی مارکیٹ جی سکس اظہر اقبال، صدر ای الیون ظاہر عباسی، صدر جی نائن فور (پشاور موڑ) نثار احمد لنگاہ، سینئر نائب صدر پشاور موڑ سردار زبیر، جنرل سیکرٹری آئی نائن عتیق جنجوعہ، صدر پولٹری ایسوسی ایشن اسلام آباد محمود حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری حیدری مارکیٹ جی نائن ٹو (G-9/2) محمد آصف راجپوت محمد اسامہ طاہر ایڈوائزر اف پریزیڈنٹ اسلام اباد چیمبر اف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور دیگر تاجر نمائندگان شامل تھے ۔
ملاقات کے اختتام پر تاجر رہنماؤں نے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی کی تیاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔