0

آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے زیر اہتمام لیبارٹریز و ڈائگنوسٹک سنٹرز کا عالمی دن منایا گیا

اسلام آباد (جمعرات 23 اپریل 2026) آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے زیر اہتمام لیبارٹریز کا عالمی دن منایا گیا ، اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز سعید جان مروت نے کہا کہ کسی بھی مرض کی تشخیص اور اسکے علاج میں ایک لیب و ڈائگنوسٹک سنٹر کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے ، صدر آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز ملک سجاد نے کہا کہ ایک بہترین تشخیص ہی علاج کی جانب پہلا قدم ہوتا ہے ، سیکرٹری جنرل آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز عبدالوحید بابی نے کہا کہ جو کردار امراض کی تشخیص میں لیبارٹریز کا ہے وہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ایک بہترین اور جدید لیبارٹری ہی اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، اس موقع پر سی ای او عمر ڈائگنوسٹک اینڈ کنسلٹنٹ کلینک قیصر شاہ ، آل پاکستان پیرامیڈکس اسٹاف یونین کے سیکرٹری جنرل ارشد خان ، سعید انٹرنیشنل ہسپتال و لیبارٹریز کے سی ای او ڈاکٹر نعمان سعید ، بی پوزیٹو بلڈ بینک کے زاکر حسین ، ڈائگنوسٹک ہب کے محمد وسیم ، شاہین لیب کے ڈائریکٹر قمر رزاق ، یونیورسل لیب کے مسعود قریشی ، ایکسل لیب سے راجہ مبشر نذیر کو دیگر نے لیبارٹریز کے اس اہم کردار پر کہا کہ بلاشبہ ایک بہترین اور جدید لیبارٹری ہی امراض کی تشخیص اور علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں