وزیر مملکت برائے قبائلی امورمبارک زیب،نامور اداکار نعمان اعجازکی بطور مہمان خصوصی شرکت
اٰمن ہاؤسنگ۔1پاکستان میں رہائشی و کاروباری موقع پیدا کر ررہا ہے،محمد رازق خان اخون خیل
اسلام آباد (وجاہت حسین قاضی) اٰمن ہاؤسنگ۔1کی سائٹ پر جشن آزادی کی خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں وزیر مملکت برائے قبائلی امورمبارک زیب،نامور اداکار نعمان اعجازکی بطور مہمان خصوصی جبکہ دیگر اہم کاروباری سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی مبارک زیب، نعمان اعجازنے چیئرمین اٰمن ہاؤسنگ۔1 محمد رازق خان اخون خیل کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹابرانچ منیجر النور گروپ آف کمپنیز ثناء اللہ نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اٰمن ہاؤسنگ۔1محمد رازق خان اخون خیل نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے مناتی ہیں اور آج ہم اپنے وطن کی آزادی کا جشن منا کریہ پیغام دے رہیں ہیں کہ ہم زندہ قوم ہیں اور ہمارا وطن ہے تو ہم بھی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پراجیکٹ کا مقصد تمام افراد کیلئے رہائشی و کاروباری موقع پیدا کرنا ہے۔
