0

دانش عفان حج گروپ نے بہترین خدمات سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا: سید امان شاہ، صوبائی کنوینئر عوام پاکستان پارٹی۔بلوچستان

حجاج کرام کی خدمت بہترین سعادت ہے

دانش عفان کی دیانت داری، بہترین قیادت اور حجاجِ کرام کی خدمت قابلِ تقلید ہے۔ تقریب سے خطاب

شاہد خاقان عباسی سمیت قومی شخصیات اور کاروباری برادری کی اس تقریب میں شرکت ان کی کامیابی کا اعتراف ہے

کراچی (جمعہ 3 جولائی 2026):عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ الخیّر حج گروپ کی شاندار کامیابی اور عالمی سطح پر حاصل ہونے والے اعزازات پوری قوم بالخصوص پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ادارے نے حجاجِ کرام کی خدمت، دیانت داری، شفاف انتظامات اور اعلیٰ معیار کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر اخلاص، محنت اور خدمت کا جذبہ موجود ہو تو پاکستانی ادارے دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے الخیّر حج گروپ کے سربراہ دانش عفان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین قیادت، غیر معمولی انتظامی صلاحیتوں اور حجاجِ کرام کی بے لوث خدمت کے ذریعے ایک ایسا معیار قائم کیا ہے جسے آج دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔دانش عفان کی خدمات نہ صرف حج و عمرہ کے شعبے کے لیے ایک روشن مثال ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی یہ پیغام ہیں کہ دیانت داری، مسلسل محنت اور عوامی خدمت ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ حج محض ایک مذہبی فریضہ نہیں بلکہ اخوت، مساوات، صبر، برداشت، نظم و ضبط اور ایثار کا عملی درس ہے۔ حجاجِ کرام کی خدمت ایک عظیم ذمہ داری اور باعثِ سعادت عمل ہے، اور جو ادارے اس خدمت کو امانت داری اور بہترین انتظامات کے ساتھ انجام دیتے ہیں وہ پوری قوم کے احترام کے مستحق ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الخیّر حج گروپ (AKHG) کو دنیا کے نمبرون حج گروپ کا اعزاز حاصل ہوا، مملکتِ سعودی عرب کی جانب سے باوقار LABAYTUM Award سے نوازا گیا اور پاکستان کے معزز وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے Excellence ایواڈ پیش کیا گیا۔جو فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریب میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان کے مرکزی کنوینر شاہد خاقان عباسی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت اس تقریب کی اہمیت میں مزید اضافہ تھا۔ اس موقع پر مفتاح اسماعیل، ڈاکٹر ظفر مرزا، وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، سابق صدر زبیر طفیل سمیت کاروباری برادری کی بڑی تعداد کی شرکت اس کامیابی پر بھرپور اعتماد اور تحسین کا اظہار ہے۔ سید امان شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دانش عفان، الخیّر حج گروپ کی پوری ٹیم کو مزید کامیابیاں، عزت، برکت اور حجاجِ کرام کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے، پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی سے نوازے اور وطن عزیز کا نام دنیا بھر میں مزید روشن کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں