سرکاری ملازمین کا دہرنا

sample-ad

اسلام آباد(وجاہت حسین) ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ الاونسز، ملازمین ریگولرزیشن، دیگر معاملات اور مطالبات کے حق میں ملک بھر آئے سینکڑوں سرکاری ملازمین کااسلام آباد میں احتجاجی مارچ ہوا

حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر ملک بھر کے سرکاری ملازمین پولیس کی تمام رکاوٹیں ہٹا کر پارلیمنٹ گیٹ تک پہنچ گے

سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس اور سپریم کورٹ کے سامنے دہرنا دے دیا ہے

پولیس اور سول انتظامیہ سرکاری ملازمین کے سامنے بے بس ہوگئی ہے

ملک بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نیشنل پریس کلب سے احتجاج شروع کیا تھا

چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے ملازمین مارچ میں شریک ہیں

وفاقی ملازمین کی 19 تنظیمیں بھی احتجاج میں شریک ہیں

ملازمین کے مطابق وفاقی ملازمین کابینہ کے گزشتہ دو اجلاسوں کے موقع پر احتجاج کر چکے ہیں

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.