اسلام آباد _ آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز اور پوسٹل ہیڈ کوارٹر اسٹاف یونین CBA کے اشتراک سے پوسٹل ہیڈ کوارٹر کے ملازمین اور انکی فیملیز کے لئے ایک جشن آزادی فری میڈیکل کیمپ پوسٹل میڈیکل سنٹر ڈسپینسری جی ایٹ میں منعقد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پوسٹ آفس اسکواڈرن لیڈر مقصود احمد بلوچ انکے ہمراہ
ایڈیشنل ڈی جی ایڈمن ظہیر اللہ خٹک
ایڈیشنل ڈی اے این ایف انوار ملک صاحب اور جنرل سیکرٹری پوسٹل ہیڈ کوارٹر یونین سی بی اے پرویز اختر ، چودھری کرامت، چودھری طارق ، محمد فیضان و دیگر ٹیم ممبران نے خصوصی طور پر فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پرائم منسٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ضیاء داور اور انکی ٹیم نے بھی جشن آزادی فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا، اور آئیڈیل لیب کے ہمراہ سیکڑوں شرکاء کے فری ہیپاٹائٹس ٹیسٹ اور چیک اپ کی سہولت فراہم کی، اس موقع پر صدر آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز ملک سجاد ، جنرل سیکرٹری اور چیف آرگنائزر عبدالوحید بابی، نائب صدر زاہد احمد و دیگر نے ایسوسی ایشن کی جانب سے معزز مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا
جشن آزادی فری میڈیکل کیمپ میں رفاع میڈیکل و میکس ہسپتال کی ٹیم ، شفاء نور آئی کلینک، آئیڈیل ڈائگنوسٹک سنٹر، ابن سینا لیب ، شاہین لیب، پاپولر انٹرنیشنل، صحت ڈاٹ کام اور دیگر ہیلتھ و میڈیکل کے اداروں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی اور اپنی سہولیات فراہم کی، آخر میں شرکاء میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ۔